قومی دن: ایران کا آزادی ٹاور پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا

Written by
National Day: Iran’s Azadi Tower dazzles with Pakistani colors

یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت تہران میں ایران کے مشہور آزادی ٹاور کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے آزادی ٹاور میں تقریب میں شرکت کی جہاں یوم پاکستان اور نوروز کے تہوار کی ویڈیو میپنگ کی گئی۔


پاکستان ایران تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی ویڈیو میپنگ دکھائی گئی ہے۔ روایتی باجوں کی دھنوں کے ساتھ پاکستان کی قومی یادگاروں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔


دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرنے کے لیے پاکستان کے قومی پرچم کو ایرانی پرچم کے ساتھ روشن کیا گیا۔ پاکستانی اور ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے اس تقریب سے لطف اندوز ہوئے۔

سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ اس طرح کے مواقع لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں، یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ثقافت، تاریخ اور روایات کے درمیان تعلقات کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔

Article Categories:
خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Shares